خيبرپختونخواکےکامياب بلدياتی نمائندوں نے حلف اٹھا ليا

kp_building_400

 

بشری بٹ

پشاور

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی نظام کے آخری مرحلے میں کامیاب نمائندوں کی تقریبِ حلف برداری پشاور کے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ڈی سی او سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، جبکہ ايڈيشنل ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ نے نومنتخب نمائندوں سے حلف ليا۔

حلف برداری ميں ايک سو اڑتيس ميں سے ايک سواٹھائيس نمانئندوں نے شرکت کي ۔۔۔۔ جن ميں 89 جنرل کونسلرز،26خوتين ،4اقليت ،4يوتھ،اور 5کسان نشست پرکامياب اميدوارشامل ہيں۔

دوسری جانب پشاورکے چاروں ٹاؤنزکے 92 ٹاؤن کونسلروں نے بھي اپنے عہدوں کا حلف دیا۔

جبکہ ناظم اورنائب ناظمين کےلئے آج کاغزات نامزدگی بھي جمع کرائے جارہے ہيں،جن کا چناؤ کل ہوگا۔

تاہم ناظم اورنائب ناظمين کے چناؤ کے طريقے کارپرسہ فريقي اتحاد (جے يوآئي ، اے اين پي اورپي پي پي) نے بائيکاٹ کا اعلان کرديا ہے ۔ سہ فريقي اتحاد کا کہنا ہے کہ تيرہ گھنٹے ميں کاغذات نامزدگي سے انتخاب تک کا عمل دھاندلي کی بدترين مثال ہے۔

ان کا موقف ہے کہ ناظم اور نائب ناظم کے اميدواروں کو مہم چلانے کے لئے وقت ہي نہيں ديا گيا

سہ فريقي اتحاد نے آخری مرحلے کے طريقہ کار کے خلاف رٹ بھي دائر کرنے کا اعلان کياہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے