عبدالقدوس بزنجو نے 18 رکنی کابینہ تشکیل دے دی

بلوچستان اسمبلی میں نو منتخب وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے 18 رکنی کابینہ تشکیل دے دی جس میں 14 وزیر اور 4 ایڈوائزر بھی شامل ہیں۔

صوبائی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 11 ، مسلم لیگ ق کا ایک وزیر، تین مشیر، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک وزیر بھی لیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے 65 کے ایوان میں مسلم لیگ ن کی تعداد 21 ہے جس میں سے گیارہ اراکین پارٹی سے منحرف ہوکر عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ بنے۔

ن لیگ کے وزراء میں پی بی 1 کوئٹہ 1 سے طاہر محمود، پی بی 21 سبی سے سرفراز خان ڈومکی، پی بی 23 کوہلو سردار جنگیز مری، پی بی 24 ڈیرہ بگٹی سرفراز بگٹی، پی بی 26 جعفر آباد راحت فائق جمالی، پی بی 28 نصیر آباد عبدالماجد ابڑو، پی بی 30 بولان عاصم کرد گیلو، پی بی 31 بولان میر عامر رند، پی بی 40 نوشکی غلام دستگیر بادینی، پی بی 44 لسبیلہ پرنس احمد علی، پی بی 50 کیچ اکبر اسکانی شامل ہیں۔

مسلم لیگ ق کے ایک وزیر پی بی 19 ژوب سے جعفر مندوخیل اور چار مشیر بھی کابینہ کا حصہ بنیں ہیں جن میں پی بی 39 چاغی سے امان اللہ نوتیزئی، پی بی 46 خاران عبدالکریم نوشیروانی، خواتین رکن ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی اور حکومتی ترجمان کے انوارالحق کو بھی مشیر بنایا گیا ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پی بی 6 کوئٹہ 6 منظور کاکڑ، پی بی 2 کوئٹہ 2 سے مجلس وحدت مسلمین کے سید محمد رضا بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے