کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی پر حملہ

کراچی: ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں راؤ انوار محفوظ رہے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کے مطابق ایس ایس پی ملیر سے رابطہ نہیں ہورہا۔

پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش حملہ قرار دیا ہے جس کے دوران بکتر بند گاڑی سے کوئی ٹکرایا جس کے بعد دھماکا ہوگیا۔

ادھر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا راؤ انوار سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران انہوں نے ایس ایس پی ملیر کی خیریت دریافت کی۔

ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق سہیل انور سیال نے حملے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

خیال رہے کہ 2015 میں بھی اسٹیل ٹاؤن کے قریب راؤ انوار کی گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور مارے گئے تھے۔

اس حملے کے حوالے سے راؤ انوار کا کہنا تھا کہ حملہ آور حلیے سے طالبان معلوم ہوتے تھے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں صورتحال تبدیل ہونے کا امکان موجود ہوتا ہے۔جیو نیوز کی کوشش ہے کہ موصول ہونے والی تمام اطلاعات کو تصدیق کے بعد اپنے قارئین تک پہنچایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے