اسٹاک مارکیٹ میں 156 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز معمولی تیزی کے بعد دن کا اختتام کے ایس ای-100 انڈیکس 156 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرنے پر ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جب کاروبار کا آغاز ہوا تو زبردست تیزی آئی اور بلند ترین سطح 45 ہزار 495 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم اگلے سیشنز میں یہ تیزی برقرار نہ رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای-100 انڈیکس جب 45 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تو اس سے پہلے مارکیٹ دن کی کم ترسطح 44 ہزار 782 پوائنٹس کا تجربہ دیکھ چکی تھی۔

مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 11 کروڑ 40 لاکھ حصص کا اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 34 کروڑ کا کاروبار ہوا اسی طرح حصص کی مالیت بھی اضافے کے بعد 18 ارب 2 کروڑ تک پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 215 کے کاروبار میں اضافہ اور 139 کے لین دین میں تنزلی جبکہ 2 کمپنیوں کے کاروبار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سیمنٹ کا شعبہ ایک مرتبہ پھر 5 کروڑ 86 لاکھ کے کاروبار کے ساتھ تیسرے سیشن میں نمایاں رہا جبکہ ٹیکنالوجی اورمواصلات کا شعبہ بالترتیب 4 کروڑ 64 لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

ٹی آر جی لمیٹڈ 2 کروڑ 90 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ سرفہرست کمپنی رہی، فوجی سیمنٹ ایک کروڑ 87 لاکھ، سوئی ساؤتھ گیس ایک کروڑ 52 لاکھ کے کاروبار کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

عائشہ اسٹیل مل کے ایک کروڑ 46 لاکھ کا کاروبار ہوا اور پاور سیمنٹ کے ایک کروڑ 42 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے