زینب کے قاتل عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات جے آئی ٹی کے سپرد

قصور میں 7 سالہ زینب و دیگر بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم محمد عمران کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں کہ اس کے متعدد بینکوں میں اکاؤنٹس موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم محمد عمران کے متعدد بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے زینب قتل کیس میں ملوث ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے ایک میڈیا میں چلنے والی خبروں میں لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ اس حوالے سے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نےاس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی پولیس کی سربراہی میں پہلے سےقائم جے آئی ٹی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندے اور ڈی جی فرانزک سائنس لیبارٹری کوبھی شامل کرلیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں جے آئی ٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک میڈیا ہاؤس کے پروگرام میں لگائے گئےاس الزام کی تحقیقات کرکے رپورٹ دے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمران کے متعدد بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے