زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 13کروڑ 11 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی سطح 19 ارب 64 کروڑ4 لاکھ ڈالرز رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 19جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر 16کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کمی سے 13 ارب 53 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز رہے۔

جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3کروڑ 51 لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 10 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری اخراجات کی مد میں 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد ادائیگیاں کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے