اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 6 فیصد کردی گئی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق شرح سود 6 فیصد کردی گئی ہے۔

یہ اعلان اسٹیٹ بینک گورنر طارق باجوہ نے اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کراچی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کے اضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔

طارق باجوہ کے مطابق شرح سود کو بڑھانے کا مقصد معاشی نمو کو روکنا نہیں بلکہ اس کی رفتار کو مستحکم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو قابو میں رکھنا اور معیشت کی ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے