دوسروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں انجیلنا جولی کی بیٹیوں کو نصیحت

لاس اینجلس : اداکارہ و ہدایتکارہ انجیلینا جولی اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے بھی شہرت کی حامل ہیں اور وہ اسے اپنی بیٹی میں منتقل کرنے کی امید کرتی ہیں۔ انجیلینا جولی نے حال ہی میں امریکا سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری سے ایلی میگزین کے مارچ کے شمارے کیلئے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ اداکارہ کی تین بیٹیاں ہیں اور اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کا کیا نصیحت کی ہئے، اداکارہ نے کہا میں نے اپنی بیٹیوں کو کہا ہے کہ کیا بات آپ کو سب سے مختلف کرتی ہے کہ آپ دوسروں کیلئے کیا کرسکتے ہیں۔

ہر کوئی میک اپ اور اچھا لباس پہن سکتا ہے، لیکن آپ کی سوچ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے، پہچانوں کے تم کون ہو، تمھاری سوچ کیا ہے اور آپ کا مؤقف کیا ہے۔ اور دوسروں کیلئے بھی ایسی آزادی کیلئے جدجہد کریں جیسی آپ کو حاصل ہے، لوگوں کی خدمت کیلئے زندگی ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔جولی نے آپنے آپ کو محب وطن بیان کیا اور کہا کہ ان کے بچوں کو جیسی آزادی حاصل ہے وہ بہت سوں کو میسر نہیں۔اداکارہ نے کہا ایسا اس لئے ہے کیونکہ ہمارے ملک میں مختلف پس منظر، مذاہب کے لوگ آباد ہیں جیسے میری فیملی میں ہیں۔ میری بیٹی کو آزادی ملی ہوئی ہو وہ امریکی ہونے کی وجہ سے ہے، اور ہم جب ہی سب بہتر ہوسکتے ہیں جب ہم دوسروں کیلئے بھی ایسی آزادی کیلئے جدوجہد کریں، خاص طور دوسری خواتین کیلئے۔

اقوام متحدہ کی گڈ ول ایمبیسڈر اور پناہ گزینوں کی اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بچوں،خاص طور بیٹیوں کو یہ یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ وہ ان لوگوں کو یاد رکھیں جنہوں نے ان سے پہلے راستے راستہ بنانے میں مدد کی۔اداکارہ نے کہا میںسوچتی ہوں کہ ہمیں اس مقام تک لانے کیلئے خواتین نے کتنی سخت جنگ لڑی ہوگی۔ اپنے حقوق سے آگاہی حاصل کریں، دنیا بھر کی خواتین کے ساتھ خواتین کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے