اسٹاک مارکیٹ میں 609 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 609 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار 528 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 42 ہزار 328 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگئی تھی تاہم دن کے اختتام کے قریب انڈیکس نے بلند ترین سطح 43 ہزار 628 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 9 ارب روپے مالیت کے 19 کروڑ حصص کی لین دین ہوئی، جبکہ گزشتہ روز 18 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 8 ارب 50 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 208 کی قدر میں اضافہ، 123 کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قدر میں استحکام رہا۔

انجینئرنگ کا شعبہ 2 کروڑ 70 لاکھ حصص کے کاروبار ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا، جبکہ سیمنٹ اور کیمیکل کے شعبوں میں بالترتیب 2 کروڑ 66 لاکھ اور 1 کروڑ 84 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں دوست اسٹیلز لمیٹڈ 1 کروڑ 93 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، ایزگارڈ نائن 1 کروڑ 62 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، لاٹے کیمیکلز 1 کروڑ 2 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، فوجی فوڈز لمیٹڈ 73 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ میٹکو فوڈز لمیٹڈ 68 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

مارکیٹ کا جائزہ لینے والی کمپنی ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق انڈیکس میں یہ تبدیلی پاکستان کی سیاست میں ہونے والی پیش رفت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ کا منفی رجحان کے ساتھ آغاز سپریم کورٹ کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے کی وجہ سے ہوا تھا بعد ازاں سینیٹ کے انتخابات مقررہ وقت پر ہونے کی نئی نوید نے مارکیٹ میں کاروبار کی شرح بڑھا دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے