ٹکراؤ کی پالیسی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں: بلاول بھٹو

سکھر: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ٹکراؤ کی پالیسی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں۔

سکھر میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہرجان قیمتی ہے، ایک انسان کو بچانا انسانیت بچانے کے مترادف ہے، پانچ سال سیاسی جماعت ایک شہر کو ترجیح دیتی رہی لیکن پیپلزپارٹی نے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دی،اسکول،کالج بنائے، یونیورستی بنائے، 6 بڑے اسپتال بنائے۔

اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے مخالفین کےخلاف فیصلوں پربغلیں بجائیں، آپ نے سزاؤں کے لیے ججوں پر دباؤ ڈالا، میاں صاحب آپ نےایک آمر کو معافی نامہ لکھ کردیا، آپ کو عمر قید کی سزاسنائی گئی،آپ نےاپیل تک نہیں کی، آٹھ سال بعد واپس آئے تو ساری سزائیں معاف کردی گئیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی پالیسی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں، ملک میں اصل مسائل پر بات نہیں ہورہی، پانامہ اور اقامہ کی عوام کو پرواہ نہیں، آپ کو کیوں نکالا اس سےعوام کوغرض نہیں، یہ عوام کے مسائل نہیں، عوام کے مسائل پر کام نہیں ہورہا، مہنگائی کہاں تک پہنچ گئی؟صحت اور تعلیم کی صورتحال کیاہے۔

بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ مرکز،کشمیر اور پنجاب میں ان کی حکومت ہے مگررونا ختم نہیں ہوتا، جو کام ان کو کرنا ہے وہ نہیں کرتے، جو نہیں کرنا وہ کررہے ہیں، ملک کے اثاثے اونے پونے داموں بیچے جارہے ہیں، ذاتی ایئرلائن چلارہے ہیں اور قومی ایئرلائن فروخت کررہے ہیں، حالات جیسےبھی ہوں، اپنی ماں کا زیور نہیں بیچاجاتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے