چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ میں دعوت ولیمہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کا گزشتہ روز انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز دعوت ولیمہ میں پارٹی کے قریبی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تاہم تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے اب تک دعوت ولیمہ کی تصدیق نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں ڈاکٹر عارف علوی، جہانگیر ترین، فواد چوہدری، عمران اسماعیل، اسد عمر، شیریں مزاری اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے بشریٰ بی بی کا تعارف بھی کرایا۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے تقریب کا حصہ نہ بن سکے جب کہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وہ بھی دعوت ولیمہ میں مدعو تھے تاہم کراچی میں ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 18 فروری کو عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تصدیق کی گئی اور ان کے نکاح کی تصاویر بھی جاری کیں۔

عمران خان کی شادی کی خبر سب سے پہلے دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے بریک کی تھی تاہم تحریک انصاف نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کی صرف پیشکش کی گئی۔

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی خبر پر قائم ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح یکم جنوری کو ہوا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے