افغان دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکا، 4 افراد زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے قبل بائی میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس کمانڈر بسم اللہ تابان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کے ہدف کے بارے میں فی الوقت کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ قبل بائی کے علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4 شہری زخمی ہوئے۔

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا، جب دو روز قبل افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن طالبان کے ہاتھ میں ہے۔

ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

گذشتہ ماہ 24 فروری کو بھی افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے افغان دارالحکومت میں متعدد بڑے دہشت گرد حملے ہوئے، جن کے نتیجے میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے