چین کے لانگ مارچ راکٹ سمندر سے لانچنگ کیلئے تیار

(خصوصی رپورٹ)
چینی ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے گزشتہ ماہ جنوری میں کامیابی سے چھ چھوٹے سیٹلائیٹس کو مدار میں چھوڑا، یہ راکٹ ایک ٹھوس پروپیلنٹ کی طرز میں خلاء میں باربرداری کے لیے استعمال کیا جائے گا جسے چینی ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے تیار کیا ہے اور رواں مہینے مارچ میں چین پہلی مرتبہ اپنے سیٹلائیٹس کو سمندری لانچ کے زریعے سے مدار میں بھیجے گا۔ اس حوالے سے چینی ادارے برائے خلاء کے ماہرین کے ڈپٹی ڈائریکٹرتانگ یاگینگ نے کہا ہے کہ ایسے مدار جن کا جھکائو انتہائی کم ہو ان کی لانچنگ کے حوالے سے سمندر میں خطِ استوا کے قریب سے سیٹلائٹس کی لانچنگ ایک بہترین آپشن ہوتا ہے۔ اور چین لانگ مارچ 11کو رواں سال یہ لانچنگ کر رہا ہے، وین چانگ سپیس لانچ سینٹر جو ئینان صوبے میں جنوبی طول عرض میں 19درجے پر واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانچنگ کے حوالے سے یہ سائیٹ چین میں دیگر چار سائیٹس کی نسبت انتہائی جنوب میں واقع ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ خطِ استوا کے ریجن میں انتہائی کم ترین طول عرض میں لانچنگ فیول کی کھپت کے حوالے سے بھی بہت حد تک کامیاب رہتی ہے۔ اور اس کیساتھ ساتھ بربرداری کرنے والے راکٹ کی استطاعت میں بھی اضافہ کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کے یہ ایسے ہی ہے جیسے ایک موثر کامیاب سرمایہ کاری ہواور مستحکم کارکردگی کو بھی یقینی بناتی ہے۔ اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے اختتام تک یہ راکٹس بین الاقوامی صارفین کو بھی سروسز کی فراہمی شروع کر دیں گے۔ تانگ نے واضح کیا کہ لانگ مارچ 11راکٹس اسپیس کامرس میں بہتر اور مسابقتی کارکردگی کے حوالے سے اپنی افادیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ لانگ مارچ 11 اس حوالے سے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ لانگ مارچ کے دیگر راکٹس کی نسبت ٹھوس پرپیلنٹس استعمال کر رہے ہیں اور جنوری کے مہینے میں جی کوان سیٹلائٹ سنٹر سے جو شمال مغربی چین میں واقع ہے وہاں سے کامیابی سے چھ سیٹلائٹس کو مدار میں چھوڑا گیا۔ مستقبل میں لانچنگ کے حوالے سے یہ لنچ ایک طرح سے سنگِ میل کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ مستبقل میں چھوٹے سیٹلائٹس کے حوالے سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے لانگ مارچ11کو چین میں تیار کرنے کے تمام عوامل کو کنٹرول کیا جارہا ہے، رواں سال 2018میں لانگ مارچ 11کی پانچ لانچنگ متوقع ہیں جن میں سے چار مشن زمین پر کیئے جائیں گے جبکہ ایک مشن سمندر سے کیا جائیگا۔ ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال2017میں لانگ مارچ 11کے خاندان سے 60کمرشل لانچنگ کی گئی جن میں چینی اور غیر ملکی مشنز بھی شامل تھے۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے