ملحد

’’تم ایک نمبر کے ملحد ہو۔‘‘
ایک صاحب نے فیصلہ سنایا۔
’’آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔‘‘
میں نے تردید کی۔
’’نہیں، تم ملحد ہو۔‘‘
انھوں نے اصرار کیا۔
’’آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’تم نے ایک کہانی میں لکھا ہے کہ تم ملحد ہو۔
تم اس سے مکر نہیں سکتے۔‘‘
انھوں نے ثبوت پیش کیا۔
’’میں کہانی میں جو لکھوں گا،
آپ مان لیں گے؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’بالکل۔‘‘
انھوں نے کہا۔
میں نے اپنی کتاب میں چھپی ہوئی ایک کہانی انھیں پیش کی۔
اس میں لکھا تھا،
’’میں اس کائنات کا خدا ہوں۔‘‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے