قلعہ سیف اللہ: مکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

اسٹیشن کے مقام پر مکان میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے میں افرا تفری مچ گئی، جبکہ اس کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد اکٹھا کرنے کا آغاز کردیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قلعہ سیف اللہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے