وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی۔

ملالہ یوسفزئی گزشتہ رات ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس پہنچی ہیں اور وہ ملک میں چار روز قیام کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ملالہ اس دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جب کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر وہ اسلام آباد میں ہی قیام کریں گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لیے ملالہ یوسفزئی وزیراعظم ہاؤس پہنچیں جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔

وزیراعظم اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی موجود ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے