خادم رضوی توسائیڈ پر ہو گئے..لیکن

عابد حسین وہ نوجوان ہے ،جس نے احسن اقبال کو گولی ماری

پولیس کے مطابق اس جرم سے پہلے اس کا ریکارڈ صاف تھا ،یہ پستول بھی اس نے چند دن پہلے خریدی تھی ،ا س نےپندرہ ہزار روپے بڑی محنت سے جمع کیے تھے ،ایک خبر کے مطابق اس نے ایک تحریک کے ڈھائی سو فارم فروخت تھے ،جس کے عوض اسے یہ رقم ملی تھی ۔

اس کا کہنا ہے کہ میرا تعلق تحریک لبیک سے ہے ،میں نے احسن اقبال کو ختم نبوت کی وجہ سے گولی ماری ہے
یقینایہ خادم رضوی صاحب کی تقریریں سنتا ہوگا،ان سے محبت کرتا ہوگا ،ان کے ایک اشارے پر جان دینے کو تیار ہوگا
یہ عمل بھی اس نے خادم صاحب کی تقریروں کیوجہ سے ہی کیا ہوگا
اس نے تحریک والوں سے سنا ہوگا

نواز شریف ختم نبوت کا غدار ہے، ممتاز قادری کا قاتل ہے ،نوازشریف کی حمایت کرنے والے بدترین لوگ ہیں ،وہ اللہ کے دشمن ہیں ،رسول کے دشمن ہیں، وہ کافروں کے ایجنٹ ہیں ،وہ اسلامی قوانین کو ختم کرنا چاہتے ہیں ،انکی حمایت کرنا گناہ ہے ،انہیں ذلیل کرنا ثواب اور باعث سعادت ہے ۔

اس نے دیکھا ہوگا
جب نواز شریف کو جوتی ماری گئی ،تو تحریک لبیک نے اس شخص کی کتنی تعریف کی تھی ،اسے کتنا سپورٹ کیا تھا

اس نے یہ بھی دیکھا ہوگا
جس شخص نے خواجہ آصف کا منہ کالا کیا تھا ،تحریک لبیک نے اسے کس قدر سراہا تھا

اس نے خادم صاحب کے وہ بیان بھی سنے ہوں گے ،جس میں خادم صاحب نوجوانوں کو شدید مشتعل کر رہے ہوں گے
اس نے خادم صاحب کا وہ بیان بھی سنا ہوگا
جس میں خادم صاحب نے کہا تھا ،اگر یہ وزیر ہم پر الزام ثابت نہ کر سکا ،تو ہم اس وزیر کو سٹیج پر گولی مروادیں گے
میرا مقصد یہ ہے کہ
ہمیں ایسی باتیں کرنی ہی نہیں چاہییں ،جو عوام کو قتل و غارت کی طرف لے کر جائیں ،اگر ہم ایسی باتیں کرتے ہیں ،توہمیں جرات اور بہادری کے ساتھ انہیں قبول کرنا چاہیے ،ہاں یہ عمل ہماری تقریروں کا نتیجہ ہے ۔
خادم صاحب !
آپ تو اپنی تحریک کو بچانے کیلئے سائیڈ پر ہو گئے
لیکن
کیا آپ نے سوچا ؟
اس نوجوان کی کتنی زندگی سلاخوں کے پیچھے گزرے گی ۔۔؟؟
یہ زندگی کے کئی سال آسمان نہیں دیکھ سکے گا ۔۔؟؟
یہ زندگی کے کتنے حسین موقعوں پر تنہائی میں روئے گا ۔۔؟؟
مجھے معلوم ہے
عین ممکن ہے
یہ حملہ کسی دوسری وجہ سے کروایا گیا ہو
مثلا
الیکشن کو ملتوی کرنے کیلئے ہو ،تحریک لبیک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہو یا دنیا پر یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ پاکستان میں تو وزیر داخلہ بھی محفوظ نہیں ہے
لیکن
میں پوری ذمہ داری کےساتھ یہ بات کہتا ہوں ،خادم صاحب کی تقریروں میں احتیاط نہیں ہے
وہ عوا م کو ضرورت سے زیادہ اشتعال دلاتے ہیں ،جس کا لازمی نتیجہ مارا ماری اور قتل و غارت ہی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے