امریکا نے وینزویلا پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامے کے ذریعے وینزویلا پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے چھ سال کی دوسری مدت کے لیے انتخاب کو دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے اقتصادی پابندیاں لگا دی ہیں۔ اقتصادی پابندی سے متعلق انتظامی حکم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط سے جاری ہوئے۔ اس حکم نامے کے تحت وینزویلا کو تیل کی تمام ترسیلات بند کردی گئی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ جب تک وینزویلا میں آزاد اور شفاف انتخابات کے ذریعے حقیقی جمہوریت کا راستہ ہموار نہیں ہوتا اس وقت تک اسے عالمی برادری کی جانب سے پابندی، مزاحمت اور لاتعلقی کا سامنا رہے گا۔ نکولس مادورو کا دوسری بار منتخب ہونا ملک کے آئین پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔

اِدھر صدر نکولس مادورو نے اپنی دوسری بار کامیابی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اپنی ترجیحات اور اہداف کا اعلان کیا جس کے تحت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ وینزویلا کی صدارت کی کرسی پر براجمان ہونے والے صدر نکولس مادورو نے اپنے مدمقابل ہنری فالکون کے مقابلے میں 68 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف نے الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا تھا جب کہ جعلی انتخابات کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ارجنٹائن، برازیل اور کینیڈا سمیت 14 ممالک نے اپنے سفیروں کو وینزویلا سے واپس بلا لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے