شام میں خودکش کار بم حملہ، 14 افراد جاں بحق، حکومت کے حامی 67 فوجی ہلاک

دمشق: شام کے صوبے دارا میں خود کش کار بم حملے میں 14افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ باغیوں نے اسد حکومت کے حامی 40 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے صوبے دارا میں ایک خودکش کار بم حملے میں14 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں، خودکش کار بم دارا صوبے کے علاقے زیزون میں ہوا جس میں سرکاری افواج حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے 14افراد مارے گئے۔

حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے، سیریئن آبزرویٹری کے مطابق العتیرہ نامی گاؤں میں حکومتی دستوں اور اس کے اتحادیوں کے 27 جنگجو مارے گئے ہیں اور ان میں 8 افسر بھی شامل ہیں۔

آبزوریٹری نے مزید بتایا کہ باغیوں نے اس دوران العتیرہ پر قبضہ بھی کر لیا ہے، ایک اور کارروائی میں اسد حکومت کے حامی دستوں کے مزید 40 جنگجو زخمی اور 6 باغی ہلاک ہو گئے ہیں، العتیرہ ترک سرحد کے قریب الاذقیہ نامی صوبے میں واقع ہے جبکہ بشار کی فوج نے اچانک سے اِدلِب کے مغربی اور شمالی دیہی علاقوں پر فضائی بمباری اور میزائل برسانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

دریں اثنا امریکی فوج کے جنرل مائیک ناگاٹا نے واشنگٹن میں مشرق بعید انسٹیٹیوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں اپنے علاقے کھونے کے بعد داعش کے جنگجو تتر بتر ہو گئے ہیں مگر وہ خود کو کسی بھی وقت منظم کر سکتے ہیں، مقامی حکومتوں کو داعش کے خطرے سے ہروقت چوکنا رہنا ہو گا، حکومتیں داعش کے زیر تسلط رہنے والے علاقوں میں مضبوطی کے ساتھ اپنی رٹ برقرار رکھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے