پاکستان کے لیے ایک اور اہم خوشخبری

مہوش نگار

آئی بی سی اردو

taekwando

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ تیکوانڈو چیمپئن شپ 2016 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران  پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  کامن ویلتھ چیمپئن شپ ملکی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہے جس پر تقربیا ساڑھے آٹھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔.

انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکے اور اس ایونٹ میں چار سوپاکستانی کھلاڑی مختلف ویٹ کیٹگریز میں شرکت کریں گے۔کامن ویلتھ چیمپئن شپ ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے۔.

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کل خرچے کا 25 فیصد ایونٹ منعقد کروانے کے لئے فیڈریشن کی مدد کرے تو یہ ایونٹ اچھے طریقے سے منعقد کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) عارف حسن سے بھی اپیل کی ہے کہ کامن ویلتھ تیکوانڈو چیمپئن شپ میں استعمال ہونے والا سامان مہیا کریں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کے 78 ملکوں میں سے 63 ملکوں میں تائیکوانڈو کا کھیل کھیلا جاتا ہے اور ان تمام ملکوں کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ  کامن ویلتھ تیکوانڈو چیمپئن شپ 2016 کی سیکورٹی کے فرائض کی ذمہ داری پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کے ذ مہ ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے