امریکا میں طیارہ گرنے سے 5 مسافر ہلاک

کیلیفورنیا: امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ پارکنگ ایریا میں ایک گاڑی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں چھوٹا سیسنا 414 طیارہ اورنیج کاؤنٹی کے قریب پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک گاڑی پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ طیارے کو قریبی واقع جان وائن ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی تھی۔

کیلیفورنیا کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کےترجمان کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹا طیارہ سان فرانسسکو کی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کیٹیگری-3 کی ملکیت ہے تاہم طیارے کی منزل اور پرواز بھرنے کے مقام سے متعلق کوئی معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ طیارے کی ملکیت رکھنے والی کمپنی رابطہ کرنے کے باوجود تعاون نہیں کر رہی ہے۔

ریسکیو ادارے کے افسر کا کہنا تھا کہ جہاز ایک سپر اسٹور کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی پر گرا تھا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ خوش قسمتی سے گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ طیارہ گرنے سے جائے حادثہ پر آگ نہیں بھڑکی تاہم طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے