امریکا: سیاٹل کے ایئرپورٹ سے ‘چرایا’ جانے والا طیارہ گر کر تباہ

سیاٹل: امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈمیں گر کر تباہ ہوگیا۔

این بی سی نیوز کے مطابق طیارے کی ‘چوری’ کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی جبکہ 15 منٹ بعد ہی کیٹرول آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

امریکی لڑاکا طیارے ایف15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والےطیارے کا تعاقب شروع کیا، تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

اس حوالے سے سی ٹیک ایئرپورٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ‘ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا، جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، جو گرکر تباہ ہوگیا ہے ، جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔’

تباہ ہونے والا طیارہ الاسکا ایئرلائنز کا تھا، ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ‘ہم طیارہ اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں، لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے