واجپائی کی آخری رسومات،نگراں وزیراطلاعات بھارت جائینگے

آنجہانی سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے شرکت کرنے کے لیے نگراں وزیر اطلاعات سید علی ظفر کو نمائندہ مقرر کردیا۔

نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر، آنجہانی سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ 16اگست جمعرات کی شام بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کافی عرصہ سے بیمار رہنے بعد93سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اٹل بہاری واجپائی کے انتقال کی خبر افسوس ناک ہے، حکومت اور عوام واجپائی خاندان اور بھارتی عوام سے تعزیت کرتے ہیں، سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی ایک جانے پہچانے لیڈر تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واجپائی نے پاک بھارت تعلقات میں مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کیا، واجپائی نے سارک اور علاقائی تعاون کےفروغ کی ہمیشہ حمایت کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے