امن مشن میں سب سے بڑے شراکت دار ہیں :نواز شریف

nawaz sharifوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے بڑا شراکت دار ہے ۔

قیام امن کے لیے بنیادی اصولوں کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے ۔امن مشن سے متعلق اعلی سطح پینل اور بان کی مون کی رپورٹ بہت اہم ہیں ۔

پاکستان اعلیٰ سطح پینل کے ساتھ مل کر امن مشن کے لیے بہترین کام کر رہا ہے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پیس کیپنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ عالمی امن کے لیے رہنماﺅں کو یکجا کرنے پر اوبامہ کے شکر گزار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا امن مشن عالمی امن اور سلامتی کا ضامن ہے ۔اقوام متحدہ کے تحت امن مشن عالمی امن قائم کرنے والوں کو سلیوٹ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امن دستوں کو انسداد دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔ہمارے نزدیک امن کے قیام اور امن کے نفاذ میں فرق ہے ۔پاکستان عالمی امن قائم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو امن دستے اور ٹیکنالوجی فراہم کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین سپاہی ،بہترین کمانڈرز اور بہترین تکنیکی ماہرین موجود ہیں جو کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے