پاکستان نے ٹی20 سیریز اپنے نام کرلی

Pakistan's batsman Umar Akmal (L) plays a shot during the second of two T20 cricket matches between Zimbabwe and Pakistan at Harare Sports Club on September 29, 2015. AFP PHOTO / JEKESAI NJIKIZANA        (Photo credit should read JEKESAI NJIKIZANA/AFP/Getty Images)

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز2-0سے اپنے نام کر لی۔ہرارے میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نتیجہ اس مرتبہ بھی گزشتہ میچ سے کچھ مختلف نہ تھا۔اوپنرز نے ٹیم کو 24 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن چوتھے اوور میں احمد شہزاد سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سکور میں دس رنز کے اضافے سے ٹیم میں مختار احمد کی جگہ شامل کیے جانے والے حفیظ بھی 17 رنز بنا کر جونگ وے کو وکٹ دے کو چلتے بنے۔اس موقع پر شعیب ملک اور صہیب مقصود نے سکور کو بتدریج آگے بڑھانا شروع کیا اور 30 رنز کی شراکت قائم کی، شعیب آو¿ٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو چھکا لگانے کی کوشش میں لانگ آن پر کیچ دے بیٹھے۔صہیب مقصود سے بھی ساتھی کھلاڑی جدائی برداشت نہ ہو سکی اور ان کی اننگ بھی 26 رنز پر اختتام کو پہنچی۔

عمر اکمل اور محمد رضوان نے پاکستان کی سنچری مکمل کرائی لیکن یہ شراکت بھی 34 رنز پر اختتام کو پہنچی جبکہ کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر دو رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک بار پھر صرف 136 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور زمبابوے کو میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے
pakkکیلئے 137 رنز کا ہدف دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دیا تھا۔

عمر اکمل 38 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ عماد وسیم 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔زمبابوے کی جانب سے تناشا پنیانگرا اور لیوک جونکوے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زمبابوے کو اننگ کی شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور چھ اوورز میں محض 24 رنز پر وہ چار وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی جس کے بعد زمبابوے کی شکست صاف نظر آنے لگی۔

تاہم سکندر رضا اور شان ولیمز نے 60 رنز کی شراکت قائم کر کے میج جیتنے کی موہوم سی امید قائم رکھی لیکن وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد سکندر عمران خان کی گیند پر وکٹوں کو محفوظ نہ رکھ سکے۔ایلٹن چگمبرا نے عمران کو دو چھکے لگا کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن عرفان نے ان کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر 121 رنز بنا سکی،

ولیمز 36 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ سکندر نے 36 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عرفان اور عمران نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے میچ میں 15 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی2-0 سے اپنے نام کر لی۔عمر اکمل کو میچ جبکہ عماد وسیم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز جمعرات کو ہرارے میں ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے