شام، روس اور ایران ادلیب پر حملے سے باز رہیں، ٹرمپ کی تنبیہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشار الاسد کو تنبیہ کی ہے کہ شام اور اتحادی افواج ادلیب صوبے پر حملہ کرنے کی غلطی نہ کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر روس، شامی صدر بشار الاسد اور ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادلیب پر حملہ فاش غلطی ہوگی۔ جس سے ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے چلے جائیں گے۔ روس اور ایران کو اس عظیم انسانی المیے سے دور رہنا چاہیئے۔

اتحادی افواج نے شام سے باغیوں کے زیر تسلط تمام ہی علاقوں کو واگزار کروالیا ہے تاہم شمالی صوبہ ادلیب اب بھی داعش کے قبضے میں ہے۔ شامی حکومت نے باغیوں سے آخری معرکے کا فیصلہ کرتے ہوئے ادلیب پر حملے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے لیے شام کو روس اور ایران کی حمایت حاصل ہے، اتحادی افواج ادلیب کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی شام میں اتحادی افواج کی ادلیب میں حملے کی تیاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اس حملے میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے جس کے سدباب کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جانا چاہیئے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہیلی نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سب کی آنکھیں ادلیب پر ہیں کہ روس، ایران اور شامی حکومت کیا کارروائی کرتی ہے۔ نیکی ہیلی نے اپنی ٹویٹ کو No Chemical Weapons کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا۔ امریکا نے شامی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ ادلیب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ادلیب میں النصرہ اور القاعدہ کے 30 ہزار سے زائد جنگجو موجود ہیں جن کے خلاف حتمی کارروائی کے لیے شامی اور اتحادی افواج نے کمر کس لی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے