جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 10 افراد زخمی

ٹوکیو: ہوکائیڈو جزیرے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہوکائیڈو سے 68 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تو لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمی ہونے والے 10 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کو 25 برس کے سب سے خوف ناک طوفان کا سامنا ہے۔ ٹائیفون نامی طوفان نے تباہی مچادی ہے اور مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 160 زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ جاپان میں رواں برس جولائی میں ہلاکت خیز ہیٹ ویو کے بعد بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے