امریکی یونی ورسٹی پانچ برس سے دنیا کی 200 جامعات میں پہلے نمبر پر کیسے آتی رہی ؟؟؟

US STUDENTS

لندن……. برطانیہ کی 34 جامعات کا نام ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی درجہ بندی میں دنیا کی 200 بہترین جامعات میں شامل ہوگیا ہے۔آکسفرڈ یونیورسٹی دوسرے نمبر جبکہ کیمبرج یونیورسٹی اور امپیریل کالج لندن چوتھا اور آٹھواں نمبر لے کر بہترین 10 یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی ہیں۔

امریکہ کی کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے مسلسل پانچ سال سے پہلی جگہ بنائی رکھی ہے۔پچھلے سال 87 کے مقابلے میں اس سال یورپ کی 105 یونیورسٹیوں کا شمار دنیا کی 200 بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔دنیا کی جامعات کی درجہ بندی معیارِ تعلیم، تحقیق اور بین الاقوامی نقطہ نظر کے تحت کی جاتی ہے۔

مثال کے طورپر غیرملکی طالب علموں اور اسٹاف کی تعداد دیکھی جاتی ہے۔برطانوی جامعات کی اکثریت کی درجہ بندی میں اضافہ ہوا ہے۔ مثلاً وارک، سینٹ اینڈریوز اور ایکسیٹر کئی درجے اوپر گئی ہیں۔اگر بات کی جائے مہنگی جامعات کی تو امریکہ اب بھی دنیا پر حکمرانی کررہا ہے لیکن اس کے غلبے میں اس سال کمی آچکی ہے۔

پچھلے سال کے مقابلے میں سات سے کم ہوکر اس کی چھ جامعات بہترین دس یونیورسٹیوں میں شامل ہوئی ہیں جبکہ پچھلے سال کے مقابلے میں 45 سے کم ہوکر 39 جامعات کا شمار 100 بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔ایشیا کی مخلوط تصویر ہے جس میں جاپان اور جنوبی کوریا کی جامعات درجہ بندی میں اس سال دوبارہ گرگئی ہیں جبکہ چین اب بھی مستحکم مقام پر ہے۔

بہترین 200 جامعات میں جرمنی کی 20 ، نیدرلینڈ کی 12 اور فرانس کی پانچ جامعات شامل ہیں جبکہ سپین اور اٹلی دونوں کی تین تین جامعات ہیں۔دنیا کی جامعات کی درجہ بندی کے ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کے مدیر فل بیٹی کا کہنا ہے کہ ’اس سال کی درجہ بندی میں برطانیہ کی کارکردگی سب سے اچھی ہے۔

مجموعی طور پر برطانیہ کے 78 تعلیمی ادارے شاندار حیثیت کے ہیں جن میں سے 34 جامعات دنیا کی 200 بہترین جامعات میں شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے