ٹائی ٹینک کے لنچ کا نایاب مینو کارڈ 58 ہزار پاؤنڈ میں نیلام

titanicشہرہ آفاق بحری جہاز ٹائی ٹینک کے لنچ کا نایاب مینو کارڈ نیلام ہو گیا۔چکن، بیف، مچھلی، سبزیاں، تلی ہوئی چیزیں، بھنے ہوئے کھانے، انڈے، بسکٹ، سموسے اور بہت کچھ، یہ سب تھا شاہانہ بحری جہازٹائی ٹینک کے لنچ میں اور یہ راز کھولا ہےجہاز کے نایاب مینو کارڈ نے جو اٹھاون ہزار پائونڈ میں نیلام ہو چکا ہے۔

نیویارک کے ایک آن لائن نیلام گھر میں ٹائی ٹینک کے مینو کارڈ کی نیلامی ہوئی جسے جہاز کے فرسٹ کلاس کے ایک مسافرنے لائف بوٹ میں اترتے وقت محفوظ کر لیا تھا،کارڈ کو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ اس شاہانہ جہاز کا لنچ مینو بھی شاہانہ تھا۔ چانپیں،جھینگے،ہر قسم کے آلو،sausages، مایونیز،کسٹرڈ پڈنگ، پیسٹری،کھانے کی وہ کیا چیز تھی جو اس جہاز پر نہ تھی۔

ٹائی ٹینک توانیس سو بارہ میں بحیرہ اوقیانوس میں غرق ہو گیا تھا لیکن اپنے پیچھے نہ ختم ہونےوالی طلمساتی داستان چھوڑ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے