انضمام الحق ایک ماہ کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

inzimam

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرینگے جو اس ماہ زمبابوے کا دورہ کرنے والی ہے ، اس دورے میں افغانستان کی ٹیم پانچ ون ڈے اور دو ٹی20 میچز کھیلے گی،تمام میچزبلاوئیو میں کھیلے جائیں گے ۔

انضمام الحق نے انٹرویو میں کہا کہ افغان کرکٹ حکام نے کچھ عرصہ قبل ان سے اپنی ٹیم کی کوچنگ کرنے کی درخواست کی تھی جس کی انہوں نے حامی بھرلی تھی لیکن انہوں نے کہہ دیا تھا کہ وہ مستقل بنیادوں پر یہ کام نہیں کرسکتے ۔ انضمام الحق نے کہا کہ وہ پانچ اکتوبر کو زمبابوے روانہ ہونگے اور تقریباً ایک ماہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے ۔

انضمام الحق نے کہا کہ اگر پاکستان سپر لیگ اور یا کسی بھی ٹیم نے انہیں کوچنگ کی پیشکش کی تو وہ اس پر ضرور غور کرینگے ۔ انضمام الحق سے قبل پاکستان کے دو ٹیسٹ کرکٹرز کبیر خان اور راشد لطیف افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔

افغانستان نے کبیر خان کے بعد انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اینڈی مولز کو کوچ مقرر کیا تھا لیکن ورلڈ کپ کے بعد ان کے معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے