مالدار امریکیوں کی فہرست: 24 سال سے سرفہرست بل گیٹس کی حکمرانی ختم

آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑدیا۔

160ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین فرد بن گئے اور یوں 24 سال سے مالدار ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے بل گیٹس دوسرے نمبر پر آگئے، امیر ترین افراد کی فہرست میں وارن بفے کا تیسرا اور مارک زکر برگ کا چوتھا نمبر ہے۔

امریکی جریدے فوربز نے امریکا کے400 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوس 160 ارب ڈالرزکے ساتھ نہ صرف دولت مند ترین امریکی بن گئے بلکہ 100 ارب ڈالر سے زائد دولت رکھنے والے پہلے امریکی بھی ہیں۔

جیف بیزوس نے امیر ترین امریکیوں کی فہرست پر بل گیٹس کی 24 سالہ حکمرانی بھی ختم کردی ہے۔ بل گیٹس 97ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح امریکی تاجر وارن بفٹ 88 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 61 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے