’ایشیا کی سو بہترین فلمیں‘

filmایشیا کے معتبر بوسان انٹرنیشنل فلم فسیٹیول کے بیسویں ایڈیشن کے موقع پر سو بہترین ایشیائی فلموں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن میں متعدد بھارتی اور ایرانی فلمیں بھی شامل ہیں۔

راج کپور کی فلم ’آوارہ‘ بھی ایشیائی سنیما کی آل ٹائم سو بہترین فلموں میں شامل ہے

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا میں منعد ہونے والے بوسان انٹرنیشنل فلم فسیٹیول BIFF کی انتطامیہ نے 73 اہم فلمسازوں اور ناقدین کی ایک جیوری بنائی، جنہوں نے ایشیا سنیما کی آل ٹائم سو بہترین فلموں کے لیے ووٹ دیا۔

بھارتی فلمیں آوارہ، پیاسا، مدر انڈیا اور تین حصوں پر مشتمل فلم سیریز اپو بھی شامل ہے۔

ایران کی متعدد فلموں کے علاوہ افغانستان میں بنائے جانے والی فلم ’اسامہ‘ بھی ایشیا کی بہترین سو فلموں میں شامل کی گئی ہے۔ ’ایشین سنیما 100‘ کی مکمل فہرست http://biff.kr پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اس فہرست میں پہلی دو فلمیں ’ٹوکیو اسکائی‘ اور راشمومون‘ جاپان میں بنائی گئی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ہانگ کانگ کی فلم ’ان دی موڈ آف لوّ‘ 2000ء میں ریلیز کی گئی تھی۔ اس فہرست میں چوتھی بہترین فلم معروف بھارتی ڈائریکٹر ستیہ جیت رائے کی ’اپو دی ٹرایالوجی‘ ہے۔ پانچویں بہترین فلم تائیوان کی ’سٹی آف سیڈنس‘ قرار پائی ہے۔

جاپانی فلم ’سیون سمورائی‘، تائیوان کی فلم ’اے برائٹر سمر ڈے‘، چینی فلمیں ’اسپرنگ ان دی سمال ٹاؤن‘ اور ’اسٹل لائف‘ بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر آئی ہیں۔ ایرانی فلم ’کلوز اپ‘ بھی دس بہترین فلموں کی فہرست میں مقام پانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں 2012ء میں بنائی گئی فلم ’واجدہ‘ اور کویت میں 1972ء میں ریلیز ہونے والی ’دی کرّول سی‘ بھی ایشیا کی سو بہترین فلموں میں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس فہرست میں چوتھی بہترین فلم معروف بھارتی ڈائریکٹر ستیہ جیت رائے کی ’اپو دی ٹرایالوجی‘ ہے

film 3

جمعرات کو شروع ہونے والے BIFF کے بیسویں ایڈیشن کا افتتاح بھارتی فلم ’زبان‘ کی نمائش سے ہوا تھا۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس اہم فیسٹیول کا افتتاح بالی وڈ کی فلم سے کیا گیا ہو۔

اس فلم میلے میں مجموعی طور پر سولہ بھارتی فلمیں دکھائی جا رہی ہیں۔ دس اکتوبر تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول میں کل 304 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے