برطانوی خفیہ ادارہ پاکستان میں کمیونیکیشن ڈیٹاکی نگرانی کرتا رہا ہے:اسنوڈن

snowdan

امریکی خفیہ ادارے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی خفیہ ادارہ جی سی ایچ کیو پاکستان میں کمیونیکیشن ڈیٹا کی نگرانی کرتا رہا ہے۔

ماسکو سے ایک برطانوی نشریاتی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ڈیٹا تک رسائی کے لیے ’سی این ای‘ یا کمپیوٹر نیٹ ورک ایکسپلوائٹیشن کا استعمال کیا گیا اور ٹیکنالوجی کمپنی ’سسکو‘ کے راؤٹرز کو ہیک کر کے معلومات حاصل کی گئیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ جاسوسی برطانوی حکومت کی اجازت سے کی گئی تھی اور بظاہر اس کا مقصد دہشت گردوں کی شناخت اور نشاندہی میں مدد کرنا تھا ۔

ایڈروڈ اسنوڈن نے یہ بھی بتایا کہ جدید اسمارٹ فونز کو سکیورٹی ایجنسیوں کی مکمل رسائی سے محفوظ رکھنا ناممکن ہوچکا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسی مالک کے علم میں لائے بغیر فون سے بھیجے جانے والے پیغامات ، گفتگو اور تصاویر کو ہیک کر سکتی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے