8 کےبجائے 6 گھنٹے کام ہو تو نتائج زیادہ بہتر ہوتے ہیں

ofc

سوئیڈن کی کئی کمپنیوں نے ملازمین کے اوقات کار آٹھ سے گھٹا کر چھ گھنٹے کر دیئے ہیں ۔آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی کا مطلب کام اور صرف کام ہے جس سےتھکن ،اکتاہٹ ،چڑ چڑاپن الگ گھر والوں سے دوری بھی کسی سزا سے کم نہیں۔مگر سوئیڈن کی کئی کمپنیوں نے اپنے اوقات کار آٹھ گھنٹے کےبجائے چھ گھنٹے کر دیئے ہیںاوراس انوکھے فارمولے سے خوب فائدہ اٹھایا ہے۔

ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ آٹھ گھنٹے تک کام پر توجہ دینا ملازمین کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں،دفتر کے بعد ملازمین اپنے گھر والوں کو بھی مناسب وقت نہیں دے پاتے،جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں مایوسی پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

چھ گھنٹےڈیوٹی کا اصول اپنا کر سوئیڈن کی کئی کمپنیوں کواچھے نتائج ملے ہیں۔ایک تو کمپنی کے منافع میں اضافہ ہوا،ملازمین کی صحت بھی اچھی رہی اور انہوں نے زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گذارا۔ان فوائد کو دیکھتے ہوئے ملائشیا کی ٹریڈ یونین نے بھی اپنی حکومت سے چھ گھنٹے ڈیوٹی کا مطالبہ کر دیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے