مریم نواز کے نام

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز صاحبہ ایک مقناطیسی شخصیت کی مالک تعلیم یافتہ خاتون ہیں جہاں آپ نے بہت کم عرصے میں بیشمار کامیابیاں سمیٹیں وہیں آپ نے اس کی بھاری قیمت بھی ادا کی ہے

سوشل میڈیا ہو یا وطن عزیز کے گلی کوچے آپ کے مداح ہر جگہ کثرت سے پائے جاتے ہیں آپ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد سیاسی پہچان اور اہمیت کی حامل ہیں اور مختلف انٹرنیشنل جریدے آپ کو دنیا کی طاقتور ترین خواتین شخصیات میں نمایاں مقام دے چکے ہیں

آپ نے اپنی سیاسی جدوجہد اور نظریات کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا کو منتخب کیا آپکے کئی ملین فالوورز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جو آپ کی بیمثال مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں آپ کے فین ہردم ہر وقت آپ کے ایک اشارے کے منتظر رہتے ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہیں

جب آپ نے غیر جمہوری قوتوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور عوامی بالادستی کیلئے جدوجہد ایک منظم انداز میں شروع کی تو آپ کی کردارکشی کا آغاز کردیا گیا اور مختلف بے بنیاد من گھڑت قصے کہانیوں کے ذریعے گمراہ کن غیر اخلاقی پراپیگنڈا شروع کردیا گیا الزامات، بہتان و تہمت اور جھوٹی باتوں کو پھیلا کر آپ کو بدنام کرنے کی طرف خاص توجہ دی گی لیکن آپ نے نہایت جرات سے ہر قسم کے دروغ گوئی سنی اور اتنے صبر کا مظاہرہ کیا کہ اف تک نہ کی

آپ ایک مقبول عوامی راہنما ہیں اور سیاسی پنڈت آپکو پاکستان کے مستقبل سے تعبیر کرتے ہیں جو کہ غیر جمہوری قوتوں کیلئے ناقابل قبول ہے اس لئے آپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور آپ نے ناکردہ جرم میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں اور ماں کی سخت بیماری کے دوران بھی آپ تحقیقات کیلئے نیب اور پھر مقدمہ کی کارروائی کیلئے عدالت میں باقاعدگی سے پیش ہوتی رہی ہیں اور ایک متنازعہ فیصلہ کا نتیجہ میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی رہیں ہیں

مریم نواز کا اپنے والدین سے والہانہ پیار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور اس وقت آپ انتہائی کرب کے دور سے گزر رہی ہیں اس بات کا ادراک تقریباً ہر ذی شعور کو ہے بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی جدائی بیشک ناقابل تلافی نقصان ہے اور انکے خلا کو پُر کرنا ممکن نہیں ہے ماں سے بیٹی کا تعلق دنیا کی ایک اٹل حقیقت ہے اور ماں کو اگر دنیا میں خدا کا روپ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا لیکن یہ بھی ﷲ تعالٰی کا قانون ہے کہ ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے ہم سب دعا گو ہیں کہ ﷲ تعالٰی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انکی قبر اور حشر کی منازل آسان کرکے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام سے نوازے آمین

محترمہ مریم نواز صاحبہ آپ پاکستان کی عوام اک امید ہیں آپ اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں عوام کی بہت بڑی تعداد نے آپ سے بہت امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں وہ عوامی بالادستی کی جدوجہد میں آپکی قیادت کی کمی کو محسوس کررہے ہیں نا صرف آپکی کمی کا احساس ہے بلکہ اس کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہو کر اضطراب میں بھی مبتلا ہیں

مریم نواز آپ نے جس طرح سوشل میڈیا پر ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اکیس کروڑ عوام تک پہنچایا اور جس طرح آپ نے ہزاروں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو متحرک کیا سب اس طرح کی رہبری کی توقع کرتے ہیں خدارا اپنے لاکھوں مداحوں کو نا امیدی کی اس دلدل سے نکالیں آپ واپس آ کر قیادت کریں

میں یہ تحریر مریم نواز کے ہزاروں مداحوں کی آواز آپ تک پہنچانے کیلئے لکھ رہا ہوں جو اپنے دل میں آپ کی چاہت اور یہ آس لئے بیٹھے ہیں کہ آپ آئیں گی اور انکی قیادت کرکے عوامی بالادستی کے خواب کو جلا بخشیں گی امید ہے آپ قوم کو مایوس نہیں کریں گی:

العارض ایک جمہور پسند پاکستانی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے