بادام کے طبی فوائد

19775_596

دماغ کو طاقت بخشنے کیلئے باداموں کو رات بھر بھگو نے اور صبح کھانے کا طریقہ ہمارے ہاں صدیوں سے رائج ہے۔

بادام کو کھانے سے پہلے بھگونا اس لئے بہت ضروری ہے کہ اس طرح نہ صرف گری نرم ہو جاتی ہے بلکہ چھلکا بھی تر ہوجاتا ہے۔

یاد رکھیں کہ اس کے خشک چھلکے میں ایک مخصوص انزائم ہوتا ہے جس وجہ سے بادام ہضم نہیں ہوتا اور اس کے غذائی اجزاءجسم میں جذب نہیں ہوتے ،

 

دماغی صحت کے علاوہ بھی بادام کے بہت سے فوائد ہیں۔

 

بھیگے ہوئے بادام حاملہ خواتین کیلئے بہترین خوراک ہیں کیونکہ اس میں موجود فولک ایسڈ ان کے جسم کو طاقت دیتا ہے اور بچے کے عصبی نظام اور دیگر اعضاءکی بہترین بڑھوتری کرتا ہے۔

بھگوئے ہوئے بادام ہاضمے کو درست کرتے ہیں اور جسم میں پروٹین کے انجذاب میں مدد دیتے ہیں۔

 

اگر آپ دل کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو باداموں کا استعمال ضرور کریں کیونکہ دن میں پایا جانے والا اینٹی آکیسڈ نٹ مادہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اوردل کو صحتمند رکھتا ہے۔

بادام جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے اور صحت بخش کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے۔
بادام معدہ جگر اور جسم کے تمام پٹھوں کو طاقت بخشا ہے چند بادام رات کے وقت سونے سے قبل آدھا کلو پانی میں بھگو دیں صبح کو گری پر سے چھلکا الگ کریں ۔

 

چھلکا اترنے کے بعد اس کو اچھی طرح پیس لیں گائے کے خالص گھی میں بھون لیں اور ضرورت کے مطابق چینی اس میں ملا لی جائے پھر اس کو دو تولے تک گائے کے آدھا کلو دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے آپ کو بہت فائدہ ہو گا

 

اس کے علاوہ بادام کو مغزیات کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کا استعمال جسم کو موٹا اور دماغی کمزوری کو کم کر دیتا ہے ۔

ماہرین طب کے خیال میں بچوں کے لئے نہ صرف دودھ بلکہ ان کی ہڈیوں کو مظبوط کرنے کے لئے بادام اور دوسرے خشک میوہ جات بھی ضروری ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق ہڈیوں کے لئے کیلشیم کے علاوہ میگنیشیم کی بھی ضرورت ہے اس لئے بچوں کے لئے ایسی غذا کی ضرورت ہے جس میں یہ دونوں عناصر موجود ہوں۔تاکہ بچوں کی ہڈیاں مظبوط بن سکیں۔تاکہ وہ اپنی زندگی زیادہ چست اور توانا گزار سکیں۔

 
بادام کے تیل سے چہرے کی مالش سے چہرہ شاداب اور ترو تازہ رہتا ہے آپ اپنے چہرے کو پہلے دودھ سے ہلکا ہلکا روئی کے ساتھ لگا لیں پھر چند قطرے روغن بادام کے لیں اوراس میں چند قطرے عرق گلاب کے لے لیں ۔اب ہلکے ہاتھ سے چہرے پر لگا لیں ۔زیادہ رگڑنا نہیں ہے۔اس سے نہ صرف آپکا چہرہ صاف ہو جائے گا بلکہ آہستہ آہستہ چہرے کی جھریاں بھیء ختم ہو جائیں گی۔

اس کے علاوہ بادام سر چکرانے،نظر کی کمزوری،بواسیر،ضعف دماغ،یاداشت،کھانسی،پیشاب کی جلن،صٖفرا ،بے خوابی اور قبض وغیرہ میں بھی مفید ہے۔

ا نئی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بادام وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ہیں اس لئے موٹے افراد بادام کو پانی غذا کا ایک حصہ بنا لیں اور ان کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کریں۔

میرے ایسے دوست جو ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں وہ بادام کھانا شروع کریں ان کو اپنی اس عادت سے چھٹکارا مل جائے گا۔یہ بھوک کی اشتہا کو کم کرتا ہے بلکہ ختم کر دیتا ہے جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے