امریکا میں وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس اور ری پبلکن میں کڑا مقابلہ

واشنگٹن: امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں حکمراں جماعت ری پبلکن اور ڈیمو کریٹس کے درمیان کڑا مقابلہ ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق دونوں جماعتیں نشستیں حاصل کرنے میں ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں میں سے اب تک ڈیموکریٹس نے 170 اور ری پبلکن نے 168 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

کسی بھی جماعت کو ایوان نمائندگی میں برتری حاصل کرنے کے لیے 218 نشستیں درکار ہیں۔

اسی طرح سینیٹ میں ری پبلکن نے 50 نشستیں حاصل کرلیں جب کہ ڈیموکریٹس 42 نشستوں کے ساتھ پیچھے ہے۔

گورنرز کے انتخابات میں 50 میں سے ری پبلکنز کے 21 اور ڈیمو کریٹس کے 18 گورنر کامیاب ہوگئے۔

گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز سے گورنر کی 3 نشستیں اور ایوان نمائندگی میں ڈیموکریٹس نے 19 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے