عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو سماعت مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

48 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے آج اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی غیرقانونی تعیناتی کے ذمے دار اُس وقت کے وزیراطلاعات پرویز رشید تھے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ غیرقانونی تعیناتی کے ذمے دار سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد بھی تھے۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ غیرقانونی تعیناتی میں ملوث افراد سے 19کروڑ 78 لاکھ روپے لیے جائیں۔

جبکہ عطاء الحق قاسمی سے تنخواہوں اور مراعات کی مد میں دی گئی رقم واپس لی جائے۔

ساتھ ہی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ عطاالحق قاسمی کو آئندہ ایسے کسی عہدے پر تعینات نہ کیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے عطاء الحق قاسمی کے پی ٹی وی میں انتظامی احکامات کو بھی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں قواعد کے خلاف تعینات کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے