پاکستان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں: بھارتی ترجمان

india

بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی۔ بھارتی ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان سے اوفا معاہدے کی شرائط کے مطابق بات چیت کرنے کو تیار ہے، قومی سلامتی کے مشیر دہشت گردی سے متعلق امور پر بات کریں گے۔

اس سے پہلے بھارت کم از کم دو بار پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرچکا ہے۔ گزشتہ سال سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ ہوگئے تھے، جبکہ اس سال سرتاج عزیز کا دورہ، بھارت کی غیر معقول شرائط کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا، لیکن اب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے