پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 25 نومبر کو بھارت روانہ ہوگی

لاہور: قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کے لیے 25 نومبر کو بھارت روانہ ہوگی۔

ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت جائے گی۔

پاکستان ورلڈکپ کے گروپ ڈی میں شامل ہے جس میں نیدرلینڈ، جرمنی اور ملائیشیا اس کے حریف ہیں، قومی ٹیم کا پہلا گروپ میچ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا جب کہ 5 دسمبر کو ملائیشیا اور 9 دسمبر کو نیدرلینڈ سے سامنا ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کو حکومت کی جانب سے فنڈز ابھی تک جاری نہیں کیےگئے اور پی ایچ ایف اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز اکٹھےکرنےکی کوشش کررہا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہےکہ جمعہ تک کھلاڑیوں کے تمام واجبات کلیئر کردیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے