جرمن شہری نے چہرے پر 11 سوراخ کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

boyجرمنی کے 22 سالہ نوجوان نے اپنے گال اور چہرے کے دیگر حصوں پر 11 سوراخ کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بدن چھدوانے کے جنون میں مبتلا جوئیل مگلر نے اپنے ہونٹوں اور ناک پر بھی بڑے بڑے سوراخ کرائے ہیں جنہیں انہوں نے ’’گوشت میں سرنگ‘‘ قرار دیا جب کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کے چہرے پر سب سے زیادہ سوراخ کیے گئے ہیں۔ مگلر کے گالوں پر سب سے بڑے سوراخ ہیں جن کی چوڑائی 34 ملی میٹر ہے اور اب وہ گالوں کے سوراخ کو مزید 40 ملی میٹر تک لے جانا چاہتے ہیں۔

13 برس کی عمر میں انہوں نے کان کی لو میں سوراخ کرائے تھے جس کے بعد انہوں نے چہرے سمیت پورے بدن میں 27 سوراخ کرائے ، 6 ٹیٹو بنوائے اور ایک پیوندکاری بھی کرائی اور اس کے بعد بھی ان کا دل نہ مانا تو انہوں نے اپنی زبان کو 2 حصوں میں تقسیم کرادیا۔ مگلر اب دونوں گالوں سے زبان باہر نکال سکتے ہیں اور  دونوں گالوں سے لالی پاپ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ شوق بہت تکلیف دہ ہے اور انہیں آپریشن کے ہفتوں بعد بھی تکلیف ہوتی رہتی ہے لیکن زخم ٹھیک ہوتے ہی وہ دوسری مرتبہ آپریشن کرانے کا سوچنے لگتے ہیں۔

مگلر کھاتے وقت چھوٹے نوالے کھاتے ہیں ورنہ غذا دونوں گالوں کے سوراخ سے باہر پھسل جاتی ہے جب کہ وہ دونوں گالوں کے آرپار سے ڈور گزارسکتےہیں۔ مگلر کے مطابق لوگ ان سے دور رہتے ہیں لیکن ان کی والدہ کو ان کا ہر انداز پسند ہے اور وہ انہیں خوبصورت قرار دیتی ہے، مستقبل میں جوئیل مگلر اپنے چہرے اور جسم پر مزید تبدیلیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے