قومی کرکٹر اظہر علی کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی مکمل فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے ذرائع کے مطابق ا ظہر علی تاحال پیر کی انجری سے صحتیاب نہیں ہوپائے ہیں ، انہیں زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل پیر کے انگوٹھے میں انفیکشن ہوگیا تھا جسکی وجہ سے وہ آخری ون ڈے بھی نہیں کھیل پائے تھے اور اب ان کی تیرہ اکتوبر سے شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق اظہر علی کی مکمل ریکوری میں پانچ سے چھ روز لگ سکتے ہیں۔ اگر اظہر علی پہلے ٹیسٹ سے آئوٹ ہوئے تو ٹیم کا بیٹنگ آرڈر بھی تبدیل ہوگا اور ان کے متبادل کے طور پر مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے