قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی ن لیگی رہنماوں نے کامیابی کے بگل بجانے شروع کردیئے، اور فتح کا اعلان کیا، وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے تو یہ تک کہہ دیا کہ شیر آ نہیں رہا، شیر آگیا ہے۔ بس پھر کیا تھا ن لیگی کارکنوں نے فتح کے شادیانے بجانے شروع کر دئیے۔
لاہور کے حقلہ این اے 122 کے انتخاب میں فتح کا یقین ہوتے ہی مسلم لیگ نواز کے لیڈر اور کارکن سوشل میڈیا پر جذباتی ہو کر فارم میں آگئے، سب سے پہلے فرنٹ لائن سے لیڈ کرتے وزیراعظم کی صاحبزادی نے ٹویٹس کیں