اسٹیٹ بینک آف پاکستان پانچ روپے کا نیا سکہ متعارف کرارہی ہے جو پندرہ اکتوبر سے مارکیٹ میں گردش کرے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق تین گرام وزن کا سکہ تانبے، جست اور نکل سے بنایا گیا ہے۔ سِکے کی پیشانی پر اسلامی جمہوریہ پاکستان ۔ اجراء کا سال اور گندم کے دو خوشے کندہ ہیں۔
سِکے کی پشت پر گلدستہ اور پانچ کونوں والا ستارہ ہے۔ سِکے کی مالیت ہندسوں اور الفاظ میں بھی تحریر ہے