معاوضہ وصول کرنے کے بعد ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پر اداکارہ میرا کے خلاف پروڈیوسر نے مقدمہ درج کرادیاہے ۔
اداکارہ میرا نے ملتان کے ایک نجی تھیٹر سے 8 روز کے لئے اسٹیج ڈرامے کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اداکارہ نے گزشتہ ہفتے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو 3 شوز اچھے کئے لیکن پھر پیر کو ان کا فون پر کسی سے جھگڑا ہو گیا اور وہ منگل کے روز ہوٹل سے غائب ہو گئیں۔
پروڈیوسر زوار بلوچ نے اداکارہ میرا کے خلاف تھانہ کینٹ میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرا دیا ہے اورموقف اپنایاکہ اداکارہ میرا نے معاہدے کے مطابق 2 مزید شوز کرنے تھے، جن کے نا ہونے کی وجہ سے شائقین میں بھی غم و غصہ پایا گیا اور انھیں بھی لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا پر ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی جانب سے نکاح پر نکاح کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں اداکارہ ضمانت پر رہا ہیں۔