کراچی میں حالات کی بہتری کیلئے سندھ پولیس سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ ضروری ہے‘عبدالحکیم بلوچ

پیپلز پارٹی سندھ میں بھی مقبولیت کھو چکی ہے ۔متبادل سیاست قیادت میسر آتے ہی سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے جان چھڑا لیں گے۔قائم علی شاہ سرکار کراچی میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہی‘ کراچی کے حالات میں مستقبل بہتری کیلئے سندھ پولیس سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے‘ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ نے ” آئی بی سی “ سے خصوصی گفتگو میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ‘ خیبر پختونخوا‘ بلوچستان اور پنجاب میں بالکل ختم ہو چکی ہے جبکہ سندھ کے عوام بھی پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت سے سخت نالاں ہیں ۔

قائم علی شاہ سرکار نے سندھ کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مخصوص افراد کو نوازرا جس سے سندھ کے عوام غصے میں ہیں اور متبادل قیادت ملتے ہی پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جڑیں سندھ میں مضبوط ہو رہی ہیں ۔

کراچی میں امن و امان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ رینجرز نے دن رات محنت کرکے جو امن بحال کیا ہے اس کو برقرار رکھنے کیلئے سندھ پولیس سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرنا ہوگا اور پولیس کو سیاست سے پاک کر کے مضبوط فورس بنانا ہوگا تب ہی کراچی میں مستقل امن قائم رہ سکے گا۔

کراچی کے عوام نے پہلی بار اپنے آپ کو آزاد محسوس کیا ہے اور ان کا اعتماد ریاستی اداروں پر بحال ہوا ہے اس مرتبہ عید کے موقع پر کراچی میں 70ارب روپے کا کاروبار ہوا 14اگست کے موقع پر بھی لوگوں نے خوب خریداری کی اور خوشی کے ان لمحات کو بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔

لوگوں کا ڈر اور خوف ختم ہوا لوگوں کو تحفظ کا احساس ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ضلع ملیر سے قبضہ مافیا اور چائنا کٹنگ میں ملوث افراد کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔ صوبائی حکومت نے یہاں کی ایڈمنسٹریشن کو ابھی تک تبدیل نہیں کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے