کوئٹہ کےسریاب روڈ پر مسافر بس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم ازکم 10 افرد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں،
پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ اور سریاب کے درمیان چلنے والی آج کی آخری بس تھی جس میں زیادہ تر کوئٹہ کی نواحی آبادیوں کے لوگ سوار تھے
ایک اندازے کے مطابق بس میں50سےزائد افراد سوار تھے جبکہ بس کی چھت پر بھی مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا بس کے اندر ہوا جس کے بعد افراد تفری پھیل گئی،دھماکے کے بعد زخمی اور جاں بحق افراد کوقریب واقع اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔
ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔قریب واقع اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے