زین قتل کیس کا آخری گواہ بھی منحرف ہو گیا

zainزین قتل کیس کے مرکزی ملزم اور سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کے خلا ف قتل کے مقدمہ میں آخری گواہ بھی منحرف ہوگیا،

عدالت نے آئندہ سماعت پر 6 سرکاری گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کے روبرو مصطفی کانجو سمیت 5 ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے واقعہ کے ایک اور گواہ کا بیان قلمبند کیا۔

عدالت کے روبروقاسم نامی گواہ بھی اپنے پہلے بیان سے منحرف ہو گیا۔منحرف ہونے والے گواہ نے اپنابیان قلمبند کراتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ وہ وقوعہ پر موجود نہیں تھااور نہ ہی اس نے کسی کو فائرنگ کرتے دیکھا اسی وجہ سے وہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی شاخت نہیں کرسکتا۔

اس سے پہلے اسی مقدمہ کے مدعی سہیل افضل کے علاوہ گیارہ گواہ بھی ملزم کی شاخت نہیں کرسکے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمہ کی مزید کارروائی 21 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے سرکاری گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے