خواتین کے لیے چہرے ،ہاتھ اورپاؤں کا پردہ واجب نہیں :مولانا شیرانی

muhammad khanاسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین مولانا شیر انی نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے،چہرے ،ہاتھ اور پاﺅں کا پردہ مستحب ہے واجب نہیں ہے ،یہ پردہ تب واجب ہو گا جب معاشرتی طورپرکہیں خطرہ محسوس ہو ۔اس بات پر کونسل کے رکن پیر عبد الباقی نے سوال کیا کہ اس بات کا تعین کون کرے گا کہ کس جگہ خطرہ موجود ہے اور کہاں نہیں ہے جس پر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا یہ قانون نہیں بلکہ اخلا قیات کا معاملہ ہے

اسلامی نظریاتی کونسل کا  دو روزہ اجلاس چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مخلوط تعلیمی نظام درست نہیں ہے لہذا لڑکے اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ مدارس قائم کیے جانے چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مرد اور عورتوں کے لیے الگ الگ تعلیمی اداروں کی سفارشات وہ  کئی بار کر چکے ہیں ۔مخلوط نظام تعلیم ضروری نہیں ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے