دریائے سواں کا پاٹ کم کرنے پرریورگارڈن سوسائٹی کے مکینوں میں شدید تشویش

river garden picاسلام آباد :ریورگارڈن ویلفیئر سوسائٹی کی ذیلی ماحولیاتی کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس محمدمکرم خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریورگارڈن کےبالمقابل دریائے سواں کے پاٹ کو تنگ کرکے سیلابی پانی کے بہاؤ کا رخ تبدیل کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نامعلوم عناصر کی جانب سے دریا کا پاٹ کم کرنے کے باعث نہ صرف ریور گارڈن بلکہ سواں گارڈن، بھنڈر اور کاک پل کے گردونواح کی آبادیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

اجلاس میں ظفرجاوید نقوی اور محمداحتشام ایڈووکیٹ کو یہ فریضہ سونپا گیا کہ وہ فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ دریائے سواں کی ممکنہ بندش سے بچا جاسکے ۔

اجلاس میں ہمک کی جانب سے دریا میں آلودگی پھینکنے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ علاوہ ازیں ریورگارڈن اور اس کے ارد گرد تجارتی بنیاد پر پانی کی پمپنگ کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے اور دیگر شہری اداروں کی توجہ مبذول کرائی گئی۔

اجلاس کے آخر میں ریورگارڈن انتظامیہ کی جانب سے اب تک کیے گئے حفاظتی اقدامات کو سراہا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ سوسائٹی میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں بشارت علی چوہدری، سیدظفرجاوید نقوی، محمداحتشام ایڈووکیٹ، چوہدری محمداقبال طاہر، لیاقت علی اور سیدمزمل حسین شریک ہوئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے